جاپان میں سمندر کے اندر شہر کی شاندار تعمیر کر دی گئی

city in sea

ٹوکیو(ویب ڈیسک):جاپان میں سمندر کے اندر شہروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی کمپنی “شمیزو کارپوریشن اوشین سپائرلز” کے نام سے زیر آب شہروں کی تعمیر کرنا چاہتی ہے
ماہرین کے مطابق ابھی تک ایسے کسی زیرآب شہر کا ٹھوس منصوبہ تو نہیں بنا مگر کمپنی کا تخمینہ ہے کہ اس کی تعمیر پر 26 ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا اگر کمپنی کے منصوبے پر کام آگے بڑھتا ہے تو ایسا پہلا شہر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ساحلوں پر 16400 فٹ گہرائی میں تعمیر ہو گا اس مقصد کے لئے بہت بڑے ٹربیونز سمندری تہہ میں نصب کئے جائیں گے جو سمندری لہروں سے بجلی پیدا کریں گے

Facebook Comments