پاکستان کے میزائیل “ابابیل” کا پہلا تجربہ کامیاب ہوگیا

pak missile

راولپنڈی(ویب ڈیسک):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل ابابیل کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل ابابیل 2200 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے
دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل تجربے کی کامیابی پر پاک فوج اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے

Facebook Comments