خواجہ سعد رفیق کو فی الفور وزیر ریلوے کے عہدے سے ہٹایا جائے:پی ٹی آئی

saad rafique

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ سعد رفیق کو وزیر ریلوے کے عہدے سے فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے
پی ٹی آئی پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے پر توجہ دینے کی بجائے ویر اعظم کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں ان کو ریلوے سے ہٹا کر کرپشن اور پاناما کا وزیر بنا دیا جائے
گوجرہ ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد سعد رفیق کا منصب پر فائز رہنے کا کوئی جواز نہیں اس لئے ان کو عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ ریلوے کو محفوظ بنانے کی بجائے سعد رفیق وزیر اعظم کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں

Facebook Comments