سعودی عرب میں قدیم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کرلیا گیا

elephant teeth

ریاض(ویب ڈیسک):سعودی عرب میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے قدیم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کرلیا ہے اور اسے سب کے سامنے پیش کیا گیا ہے
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی جیالوجیکل سروے کے ماہرین نے نافود کے صحرائی علاقے میں معدوم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کیا ہے اس ٹیم میں برطانیہ، جرمنی اورسپین کے ماہرین بھی شامل تھے
سعودی جیالوجیکل سروے سے وابستہ ڈاکٹر زبیر بن عبدالحفیظ نے بتایا کہ ہاتھی کا یہ نایاب دانت ایک قدیمی جھیل سے ملا ہے اوریہ اچھی حالت میں ہے

Facebook Comments