امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے

trump

واشنگٹن(ویب ڈیسک):ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے چیف جسٹس جان رابرٹس جونیئر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے حلف لیا ہے
حلف اٹھاتے ہی نو منتخب صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارے یہاں بہت سے مسائل ہیں اور ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنا تحفظ کیا لیکن امریکی عوام کا تحفظ نہیں کیا امریکا کے مڈل کلاس شہریوں کو گھروں سے محروم کر دیا گیا ہے
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ چند مقامات کے سوائے پورے امریکا میں لوگ میرے صدر بننے کی خوشیاں منا رہے ہیں عوام کو سنبھال لیں گے اور کنٹرول میں بھی رکھیں گے اور ہم صرف امریکا کے مستقبل پر نظر رکھیں گے

Facebook Comments