سائنس دانوں نے ہڈیوں کی مرمت کرنے والا نیا پروٹین دریافت کرلیا

hedhehog protein

نیویارک(ویب ڈیسک):ذیابیطس کے مرض میں متاثر ہونے یا ٹوٹ جانے والی ہڈیوں کو جڑنے میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں لیکن اب ایک خاص پروٹین براہِ راست شکستہ ہڈیوں پر لگانے سے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں
امریکہ میں سائنس دانوں نے ہڈیوں کی مرمت کرنے والا نیا پروٹین دریافت کرلیا ہے اس نئے پروٹین کو “ہیج ہوگ” کا نام دیا گیا ہے
سائنس دانوں کے مطابق یہ نیا پروٹین ذیابیطس کے عمررسیدہ افراد میں ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کو بہتر بناتا ہے چوہوں پر اس پروٹین کے مالیکیول سے بھرپور جیل کو آزمایا گیا جس سے چوہوں کی ہڈیوں کی مرمت میں تیزی دیکھی گئی ہے اور اب اسے انسانوں پر ازمانے کے لئے سوچا جارہا ہے

Facebook Comments