امریکی شخص نے ماہی گیری کے لئے ڈرون کا استعمال کرلیا

fish caught drone

نیویارک(ویب ڈیسک):زندگی میں بعض واقعات ایسے ہوتے ہیں جو کہ انسان کو حیران کردیتے ہیں ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈرون کا استعمال اب بے حد عام ہوتا جا رہا ہے اور اب مچھلیاں پکڑنے کے لئے ڈرون میدان میں آگئے ہیں
امریکی شخص نے ماہی گیری کے لئے ڈرون کا سہارا لے لیا چند امریکی دوستوں نے ڈرون کے ذریعے مچھلیاں پکڑنے کا سوچا اور اُس میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں
امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے پاؤل سری مارکو نامی شخص نے ڈرون کے ذریعے پہلی بار مچھلی پکڑنے کا تجربہ کیا جس میں وہ کامیاب رہا کچھ منفرد کرنے کے شوقین شخص نے کانٹے کو ڈرون میں نصب کیا اور یوں ڈرون اُڑتا ہوا جھیل میں سے مچھلی پکڑ لایا یہ ایک کامیاب ایجاد معلوم ہوتی ہے

Facebook Comments