کیا آپ کو معلوم ہے کہ موسم سرما کے دوران جلد کو کیسے صحت مند رکھا جاسکتا ہے؟

fresh face

لندن(ویب ڈیسک):سردیوں کی آمد میں ایک سب سے اہم مسئلہ جلد کی حفاظت بھی ہوتا ہے اور بہت سے لوگ اس مسئلے سے دوچار ہیں ان دنوں میں بہتر لوشن، کریمز، فیس واش اور دیگر چیزوں کے استعمال کے مشورے تو عام ہوتے ہیں لیکن کچھ عادات ایسی ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنی رنگت کو اس موسم میں بھی بہتر بنا سکتے ہیں
خوب پانی پئیں:-
drink
جب جسم میں پانی ہوتا ہے تو جلد زیادہ ملائم اور صحت مند نظر آتی ہے ماہرین کے مطابق پانی کی وافر موجودگی کیل، مہاسوں کے پھیلنے کو بھی روکتی ہے
میٹھا ترک کر دیں:-
avoid sweet
صحت مند خوراک بھی اچھی جلد کے لئے مفید ہے اس سمت میں پہلا کام یہ کریں کہ میٹھے کو محدود کردیں ماہرین کے مطابق عام میٹھے کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ مناسب ہے کیونکہ یہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس کے حامل ہوتے ہیں جو صحت مند جلد کے لئے ضروری ہیں
سبز چائے کا استعمال:-
green
سبز چائے میں موجود پولی فینلز بہترین اینٹی آکسیڈینٹس ہیں جو جلد کو پہنچنے والے نقصان کو روکتے ہیں اپنی خصوصیات کی وجہ سے سبز چائے جلد میں سرخی، سوجن اور خارش کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے
مناسب نیند لیں:-
ss
نیند کم ہونے کی صورت میں جلد بے جان نظر آئے گی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رات میں 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے اس آرام کی وجہ سے جلد کو تازگی اور چمک ملتی ہے

Facebook Comments