بچوں پر زیادہ سختی کرنے کی وجہ سے بچے جھوٹ بولنے کے عادی بن جاتے ہیں:ماہرین نفسیات

children

لندن(ویب ڈیسک):برطانوی ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ والدین کی غیرضروری سختی سے بچے جھوٹ بولنے کے عادی ہو جاتے ہیں
نفسیاتی ماہرین کے مطابق گھر کا ماحول بہت زیادہ سختی پر مبنی ہوتو وہاں ایک ایسا ماحول بن جاتا ہے جہاں بچہ سچ بولنے کو غنیمت نہیں جانتا اور غلط بیانی سے کام لینا شروع کر دیتا ہے
ماہرین نے اس تجربے کے لئے مغربی افریقہ کے 2 سکولوں میں تجربات کئے جن میں ایک سکول کا ماحول نرم اور دوسرے کا سخت تھا اس میں بچوں کو کھلونے پھینک کر شور مچانے کے لئے کہا گیا جب کہ ان کے بڑے خفیہ جگہ سے یہ سب کچھ دیکھ رہے تھے اس تجربے سے معلوم ہوا کہ جس سکول کا ماحول قدرے نرم تھا وہاں کے بچوں نے شور مچانے کا اعتراف کیا جبکہ جہاں سخت ماحول دیکھا گیا اور بچوں کو سزا کا ڈر تھا وہاں فوری طور پر بچوں نے بڑی مہارت سے جھوٹ بول دیا تھا

Facebook Comments