کالی مرچ موٹاپے کو کم کرنے میں مفید ہے:طبی ماہرین

black-pepper

نیویارک(ویب ڈیسک):امریکی ماہرین صحت نے کالی مرچ کے استعمال کو موٹاپے کو ختم کرنے کے لئے نہایت مفید قرار دیا ہے
ماہرین کے مطابق کالی مرچ کئی بیماریوں کی دوا ہے کالی مرچ میں موجود “پیپرائن” نامی جزانسانی بدن میں نہ صرف چکنائی کو جمنے بلکہ چکنائی کو نئے خلئے بنانے سے بھی روکتا ہے
کالی مرچ نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے ، ڈپریشن میں کمی، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافے کے لئے بھی مفید ہے
ماہرین کا کہنا ہے کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے جو چکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی کرنے میں مدددیتی ہے

Facebook Comments