جسم میں فولاد کی کمی سے قوتِ سماعت متاثر ہوسکتی ہے:طبی ماہرین

hearing-loss

نیویارک(ویب ڈیسک):جسم میں فولاد کی کمی کو “فولادی انیمیا” کہا جاتا ہے جس کے بدن پر منفی اثرات ہوتے ہیں لیکن اب نئی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ فولاد کی کمی سے سماعت بھی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے
امریکا میں ماہرین کی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد کے خون میں فولاد کی مسلسل کمی ہو تو ان میں سننے کی حس متاثر ہوسکتی ہے
ماہرین کے مطالعے سے انکشاف ہوا کہ جن افراد میں فولاد کی کمی ہو ان میں سماعت کی کمزوری پائی جاتی ہے تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے خون میں فولاد معمول سے کم ہو ان میں دیگر صحت مند افراد کے مقابلے میں سماعت کی بیماری کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے

Facebook Comments