سائنس دانوں نے انسانی بچے نما روبوٹ تیار کرلیا

child-like-robot

ٹوکیو(ویب ڈیسک):جاپان میں گاڑیاں بنانے والی ایک معروف کمپنی نے انسانی بچے سے ملتا جلتا روبوٹ تیار کرلیا ہے
ذرائع کے مطابق جاپانی معروف آٹوکمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ایک چھوٹا باتیں کرنے والا روبوٹ اس سال فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا یہ ننھا روبوٹ باتیں کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے
روبوٹ اپنے مالک کی گاڑی سے معلومات حاصل کرکے سفر کے بارے میں بات کر سکتا ہے اس روبوٹ میں بچوں جیسی خصوصیات بھی ہیں لیکن ماہرین نے بتایا کہ روبوٹ کبھی بھی بچے کا متبادل نہیں ہو سکتا ماہرین کے مطابق اس کی قیمت تقریبا 300 پاؤنڈ ہو سکتی ہے

Facebook Comments