چین کے سب سے خوبصورت پل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

bridge-in-china

بیجنگ(ویب ڈیسک):چین میں سب سے بڑے اور خوبصورت پل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جس پر گاڑیوں کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے
چینی حکام کے مطابق “ہائی پنگ ژپانگ” نامی پل ایک درجے اوپر 565 فٹ بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے اور یہ یونن اور گیزیو صوبوں کو آپس میں جوڑتا ہے جو پہاڑوں کے دامن میں ہیں
پل کی تکمیل کے ساتھ ہی چین وہ ملک بھی بن گیا ہے جہاں دنیا کے 10 بلند ترین پلوں میں سے 8 پل موجود ہیں اس ٹاپ ٹین فہرست میں صرف دو پل غیر چینی ہیں جن میں سے ایک پاپوا نیو گنی اور دوسرا میکسیکو میں تعمیر کیا گیا ہے یہ پل دریائے بیپان کو عبور کرتا ہوا گزرتا ہے جو ینان اور گائیژو صوبوں کے درمیان قدرتی سرحد کا کام بھی کرتا ہے

Facebook Comments