پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کا 140 واں یومِ ولادت آج منایا جارہا ہے

quaid

کراچی(ویب ڈیسک):بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم پیدائش آج عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا
بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب ہو گی جس میں گورنرسندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، کابینہ کے اراکین سمیت تینوں مسلح افواج کے نمائندے حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کے بعد مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے ملک میں تقریبات کا انعقاد ہو گا اور سالگرہ کے کیک بھی کاٹے جائیں گے
دوسری جانب سرکاری تقریبات کے بعد مزار قائد عوام کے لئے کھول دیا جائے گا زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کریں گے

Facebook Comments