پاک فوج میں عہدوں کی تقرریاں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز مقرر کردیا گیا

asim-bajwa

راولپنڈی(نیوز ڈیسک):آئی ایس آئی اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سر براہان سمیت بری فوج کے اہم عہدوں پر متعین افسروں کو تبدیل کر کے نئی تقرریاں کر دی گئی ہیں
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اہم عہدوں پر کچھ مزید تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر تھے
لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو پریذیڈنٹ این ڈی یو تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی تھے جبکہ لیفتیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے
دوسری جانب کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حیات الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے

Facebook Comments