استنبول بم دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

istanbul

استنبول(ویب ڈیسک):دہشت گردوں نے ترکی میں بزدلانہ وار کرتے ہوئے یکے بعد دیگر دھماکے کر دئے جس کے نتیجے میں 29 افراد جان کی بازی ہار گئے
ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں 2 بم دھماکوں میں 29 افراد ہلاک اور 166 زخمی ہو گئے ہیں نامعلوم افراد نے فٹبال سٹیڈیم کے قریب بارود سے بھری گاڑی اڑائی جس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے قریبی پارک میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا
حملوں میں پولیس اہلکاروں سمیت انتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں صدر طیب اردوان نے حملوں کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دے دیا ہے

Facebook Comments