چترال سے اسلام آباد آنے والا پی کا طیارہ گر کر تباہ، جنید جمشید سمیت 48 افراد حادثے کا شکار

pia-crash

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی طیارے میں 3 غیر ملکیوں سمیت 43 مسافر اور عملے کے 5 افراد سوار تھے معروف مذہبی سکالر جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی اس پرواز میں سوار تھے
پی آئی اے کا ایک طیارہ “پی کے 661” چترال سے اسلام آباد آ رہا تھا کہ اس کا اچانک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا طیارے میں 40 سے زائد مسافر اور 5 عملے کے ارکان سوار تھے
پی آئی کے اس طیارے نے تقریباً ساڑھے پانچ بجے اسلام آباد پہنچنا تھا صالح جنجوعہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پی کے 661 کے کیپٹن ہیں
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے سے آخری بار حویلیاں کے قریب رابطہ ہوا پائلٹ صالح جنجوعہ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ طیارہ فنی خرابی کا شکار ہو چکا ہے اور اس کے فوری بعد رابطہ منقطع ہوگیا اس حادثے میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ، ان کی اہلیہ آمنہ اور 9 ماہ کی بیٹی ماہ رخ بھی شامل ہیں

Facebook Comments