ویمنز کرکٹ:قومی ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

team

لیسٹر(نیوز ڈیسک):انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے
پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریزکا پہلا ایک روزہ میچ لیسٹر میں کھیلا گیا انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی پاکستان ویمن ٹیم 46 ویں اوور میں 165رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی سدرہ امین 52 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہیں
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے 32 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر فتح حاصل کرلی فاتح ٹیم کی ٹامی بیومانٹ نے 70 اور ہیتھرنائٹ نے آؤٹ ہوئے بغیر 50رنز بنائے دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 22 جون کو ووسٹر میں کھیلا جائے گا

Facebook Comments