حکومت کی جانب سے پٹرولیم اور ہائی آکٹین کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

petrol

اسلام آباد(مانیکٹرنگ ڈیسک):حکومت نے آئندہ ماہ جون میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اوگرا کی سفارشات مسترد کردی گئی ہیں
ذرائع کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سفارشارت جزوی طور پر مسترد کردی ہیں اور پٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوگرا نے پٹرول 85 پیسے اور ہائی آکٹین 2.18 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی لیکن حکومت کی جانب سے ان سفارشات کو مسترد کر دیا گیا ہے
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتیں جون میں برقرار رہیں گی وزیراعظم کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے ماہ رمضان کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا عوام کی سہولت کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی

Facebook Comments